عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت لانےکامقصد45دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا.
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 17جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے۔اگردھاندلی ہوئی یا جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورےملک میں پھیل جائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت لانے کا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار اور نواز شریف کو ملک واپس آنے سے کس نے روکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر 2 روز سے لاہور میں ہیں اور ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔اہم فیصلے پر نواز شریف ایک طرف جب کہ شہباز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/n236jSN
via IFTTT
0 تبصرے