Breaking News

header ads

گال ٹیسٹ:آخری روز کھانے کاوقفہ، پاکستان کو جیت کیلئے44 رنز درکار

گال ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو آخری روز 2 سیشنز میں 44 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

بدھ کو کھیل کے آخری روز پاکستان نے 342 رنز کےہدف کا تعاقب محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے رنز کی رفتار کوآگے بڑھایا۔ محمد رضوان 40 رنز بناکر جیا سوریا کی گیند پرایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان 12 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر وکٹ کیپرڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق نے کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔انھوں نے 139 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے جیاسوریا نے 4 وکٹ اور رمیش مینڈس نے 1 وکٹ حاصل کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sPT3e6c

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے