بنوں میں تھانہ میریان کے علاقہ نورڑ خنی کلہ میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ مسلح تصادم سے جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو افراد، جب کہ دو راہ گیر بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نور تاج علی، مراد علی، ساقی اور شبیب ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dEnP2wL
via IFTTT
0 تبصرے