Breaking News

header ads

پی پی 167 ضمنی الیکشن؛ پولنگ اسٹیشن کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

پی پی 167 کے علاقہ بستی سیدن شاہ پولنگ اسٹیشن کے سامنے سے مسلح شخص گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جب کہ متعلقہ حلقوں میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔

پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی کے اعلانات کے باوجود بھی چند شرپسند عناصر امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور کے حلقہ 167 کے علاقے بستی سیدن شاہ کے پولنگ اسٹیشن کے سامنے سے ایک مسلح شخص گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے قبضے سے منی رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے منی رائفل برآمد ہوئی، جب کہ ملزم کے مطابق وہ ڈاکٹر معارف نامی شہری کا پرائیوٹ گارڈ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bWJcw4R

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے