چیف سیلکٹر محمد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے ایک سال کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
راول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بتایا۔
ریڈ اور وائٹ بال کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ کپتان بابر اعظم سمیت 5 کھلاڑیوں کوریڈ اوروائٹ بال دونوں فارمیٹ کے کنٹریکٹ مل گئے۔
10 کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ ملا جب کہ 11 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 7 کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگریزمیں شامل ہیں۔
حسن علی ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری کا حصہ ہیں۔امام الحق کو ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری مل گئی ہے۔
اظہرعلی ریڈ بال کنٹریکٹ کی اے جبکہ فواد عالم بی کٹیگری میں شامل کئے گئےہیں۔
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی ریڈ بال کی سی کٹیگری کا حصہ ہیں۔
ریڈ بال کی ڈی کٹیگری میں عابد علی،سرفرازاحمد،سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
فخر زمان اور شاداب خان وائٹ بال کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں شامل ہیں۔حارث رؤف بی اور محمد نواز کٹیگری سی کا حصہ ہیں۔
آصف علی،حیدرعلی،خوشدل شاہ،محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر کٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔
علی عثمان،حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ایمرجنگ کنٹریکٹ کا حصہ بن گئےہیں۔
سرفراز احمد سے متعلق انھوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں محمد رضوان اور سرفراز بہترین وکٹ کیپر ہیں۔ ان کے علاوہ کوئی اور وکٹ کیپر اس طرز کی کرکٹ میں موجود نہیں ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/J9APmuE
0 تبصرے