Breaking News

header ads

سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو مچھلی اور بکرے کا گوشت ملے گا

سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے کھانےکا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر3ارب روپے کردیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے بھيجی جانے والی سمری محکمہ خزانہ نے منظورکرلی ہے۔

سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو اب مچھلی اور بکرے کا گوشت ملے گا۔ مچھلی اور مٹن کے لیئے جیل کے کھانوں کا بجٹ دگنا کردیا گیا ہے۔

قیدیوں کو کھانے ميں ہر ماہ 4 بار بکرے کا گوشت اور2 بارمچھلی ملے گی۔

لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 26 جیل موجود ہیں۔ ان جیلوں میں 10 ہزار285 قیدی موجود ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1loPuab

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے