Breaking News

header ads

سابق کوچ وقاریونس کی میرے خلاف رپورٹ نے کرکٹ کیرئیر متاثر کیا، احمد شہزاد

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ سابق کوچ وقاریونس کی میرے خلاف رپورٹ نے کرکٹ کیرئیر کو متاثر کیا اور خواہش ہے کہ اس رپورٹ کو جاری کیا جائے۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں کبھی کچھ غلط نہیں کیا اور دفاع کےلیے بھی بہت کچھ موجود ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو اس کے بارے میں بتاکرسزا دی جائے لیکن کیرئیر کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ اپنے خلاف رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کردیا جب کہ معلوم نہیں کہ کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا اور اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں بھی کیمپ میں شامل ہو کر ایک معیاری ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔

پاکستان سپرلیگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے،کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی اورخود بھی بڑا دکھ ہے کہ پاکستان سپر لیگ نہیں کھیل سکا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1us9a3j

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے