Breaking News

header ads

وزیراعظم کےغیرملکی دوروں پراشتہارات کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکی۔

تحریک انصاف کے رہنماعلی نوازاعوان نے عوامی پیسے کےاستعمال کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعظم شہباشریف کے دورہ ترکی پر پبلک فنڈز سے میڈیا کو اشتہارات دیئے گئے اور غیرملکی دوروں پربذریعہ اشتہارات تشہیر کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا غیرملکی دوروں کے اشتہارات پر عوامی پیسہ خرچ کرنا غلط ہے اور وزیراعظم یا سرکاری افسر کی تصاویر والے اشتہارات کا پیسہ انہی سے لیا جائے۔

درخواست میں وزیراعظم،وزارت خزانہ،وزارت اطلاعات اور پی آئی او کو فریق بنایا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lfALkpB

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے