Breaking News

header ads

سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد آمد متوقع

سابق وزیراعظم عمران خان کی آج بروز اتوار 5 جون کو پشاور سے اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی متوقع آمد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ان کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق ضمانت ختم ہونے پریہ ہی سیکیورٹی عمران خان کو گرفتار کر لے گی۔ عمران خان 2 درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پشاور ہائیکورٹ سے 25جون تک راہداری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LQfXlWx

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے