**سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فوجی سربراہان سے ہمیشہ لڑائی کی اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے بھی ٹیکے۔ **
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر فوجی قیادت نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، اور نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرانا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، آج پنجاب میں آئین کے بر خلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان کیا دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں پاکستان کے تمام فوجی سربراہان سے لڑائی لڑی، اور سیاسی بحران پیدا کیا، جب کہ مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے بھی ٹیکے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SyXQCJe


0 تبصرے