Breaking News

header ads

عوام عمران خان کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کسی طور خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دے گی، عوام عمران صاحب کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب لوگ آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں، سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟

مریم اورنگزیب نے یہ بھی لکھا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟

وفاقی وزیر کے مطابق عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RsXo6Pd

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے