اسلام آبادہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کردئیے۔
اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی پرايمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےايمان مزاری کی درخواست پرسماعت کی۔ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نےلکھا ہےکہ جس بیان کی بنیاد پر مقدمہ ہوا وہ غیرارادی طورپرتھا،آپ نےشامل تفتیش ہوکرپولیس کو یہ باتیں بتائی ہیں؟۔
وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شامل تفتیش ہو کر پولیس کے سوالوں کےجواب دیےہیں، درخواست گزار کی ماں کو اٹھا لیا گیا تھا اوروہ دباؤ میں تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ایمان کے بیان کے بعد ادارے کو اپنی شکايت بھی واپس لے لینی چاہیےتھی،درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیتےہیں۔
عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کردئیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hxdV8FN
0 تبصرے