Breaking News

header ads

سوات: شانگلہ کی پہاڑی میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو پا لیا گیا

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی پہاڑی پر لگی آگ پر 90 فیصد قابو پالیا گیا ہے، جب کہ پتینئی اور چار باغ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ابوہا اور سیگرام کے پہاڑوں پر لگی آگ بھی بجھادی گئی۔

فاریسٹ حکام کے مطابق سوات میں واقع پتینئی اور چارباغ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، ابوہا اور سیگرام کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو، پولیس، محکمہ جنگلات سمیت رضا کار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے کے مطابق سوات کے پانچ مختلف جنگلات مییں آگ لگنے کے معاملے پر انکوائری کر رہے ہیں۔ ملوث افراد کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتینئی میں آگ بجھانے کے لئے 2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی مینگورہ علاقے میں آگ بجھا رہے ہیں۔ خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے۔

بونیر

دوسری جانب بونیر کے ایلم اور گوکند کے پہاڑوں کے بعد وادی چعرزی اور کاٹکلہ کے پہاڑوں پر بھی لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا۔

گزشتہ 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اب تک کوٸی اقدامات نہیں اٹھاٸے گٸے۔ پہاڑوں پر اگ سے نایاب اور قیمتی جنگلات تباہ ہوگئے، پہاڑوں پر محکمہ جنگلات اور مقامی طلباء کے طرف سے دن رات محنت کرکے پودے لگاٸے گٸے تھے۔

پہاڑوں پر لگی آگ پر عماٸدین علاقہ کی جانب اختجاج اور مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8o1Xbpj

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے