پی کے 7 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغازہوگیا ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
سوات کے حلقہ پی کے 7 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہوچکی ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
پی کے 7 کی نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقارخان کی وفات پرخالی ہوئی تھی، اور اس بار اے این پی نے حسین احمد کو میدان میں اتارے ہے، جنہیں پی ڈی ایم کی حمایت بھی حاصل ہے۔
حلقے میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں حسین احمد کے علاوہ تحریک انصاف کے فضل مولا اور2 آزاد امیدوار شامل ہیں۔
حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 308 ہے ، جن میں ایک لاکھ 2 ہزار 88 مرد اور 81 ہزار 220 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
گزشتہ روز الیکشن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے اور پولنگ کا سامان اور عملہ بھی پہنچا دیا گیا تھا۔
ووٹنگ کے لئے مجموعی طور پر124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZofiPV3
0 تبصرے