Breaking News

header ads

قلعہ سیف اللہ: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے میں بچہ زخمی بھی ہوا ہے، جس کی حالت نازک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

قبل ازیں امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ مسافر وین لورالائی سے ژوب جاری تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور اختر زئی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔

واقعہ میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ امدادی کاموں میں مدد کیلئے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں۔

گیارہ لاکھ اور 600 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلے اس ضلع میں دو تحصیل ہیں۔ قلعہ سیف اللہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 190 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/260Mmod

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے