Breaking News

header ads

لاہور میں 13 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں گھر کے واش روم سے 13 سالہ لڑکے کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

لاپور کے تھانہ شاہدرہ کے علاقے اسلام پورہ میں ایک گھر کے واش روم سے لڑکے کی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت 13 سالہ مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

مجاہد کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بچہ مکان مالک شہباز کی دکان پر ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ روز مجاہد کام سے واپس گھر نہیں آیا تھا، بچے کے والدین رات بھر بچے کو تلاش کرتے رہے۔ علی الصبح شہباز نے انہیں فون کرکے بتایا کہ مجاہد کی اس کے بھائی سے لڑائی ہوگئی ہے ۔ وہ مجاہد کو اس کے گھر جاکر دیکھ لے۔

مقتول کے باپ نے مزید کہا کہ وہ شہباز کی کال سن کر اس کے گھر پہنچے تو گھر پر خلاف توقع تالا لگا تھا، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، ان ہی کی درخواست پر پولیس گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی۔ جہاں غسل خانے سے لاش ملی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ڈی ایس پی شاہدرہ کا کہنا ہے ملزم فیملی سمیت فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/udQ6zsD
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے