ملک کے سینئر صحافی اور دی نیوز اخبار کے سینئر ایڈیٹر طلعت اسلم 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
طلعت اسلم کراچی میں مقیم اور کافی عرصے سے علیل تھے۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پرانے دوست طلعت اسلم کے انتقال پر دل غم سے پھٹ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ طلعت اسلم بہت مہربان،انتہائی مزاحیہ اور گرم جوشی رکھنے والے انسان تھا۔ ان کی زندگی آسان نہیں تھی مگر انھوں نے تمام مشکلات کا مقابلہ ہنس کرکیا۔
شیری رحمان نے طلعت اسلم کی صحافتی اور پیشہ ور زندگی کو بھی بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
صحافی حامد میر نے بھی طلعت اسلم کے انتقال پر ٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا۔
سماء سے وابستہ سینئر صحافی زاہد گشکوری نے بھی طلعت اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cMR9pox
0 تبصرے