Breaking News

header ads

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کارآمد اور تعمیری رہے،مفتاح

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بہت کارآمد اور تعمیری رہے۔

چھبیس مئی کی صبح ٹوئٹ کرتےہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مالی سال 2022 میں ہونے والے مالی خسارے سے متعلق بات ہوئی جس کی ایک وجہ فروری 2022 میں پیٹرول کی قیمتوں میں سبسڈی دینا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مالی سال 2023 کے لیے مالی اہداف پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کےعلاوہ شدید مہنگائی، زر مبادلہ کےذخائر میں واضح کمی کے باعث مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ مالی طور پر مستحکم ہوسکیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت مالی سال 2023 کے بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایف ایف وفد نے توانائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں دی گئی سبسڈی کو واپس لینے پر زور دیا۔ یہ سبسڈیز پچھلی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کے برخلاف دی تھیں۔

انھوں نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے کی بحالی اور پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے پرعزم ہونےپرزور دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/byTdsiB

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے