عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ معيشت کو بچانے کيلئے جلد اہم اور بڑے فيصلے کرنے ہوں گے۔ 2 ہزار خيرات کی جھوٹی تسلی معيشت کو تباہی سے نہيں بچا سکتی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مسائل زدہ لوگ چوروں کے فرسودہ نظام کيخلاف جہاد کر رہے ہيں، شہباز شريف 20 کروڑ کا ممبر خريد کر بھی اپنی حکومت نہيں بچا سکتے، آج گرے يا کل، يہ حکومت ختم ہوجائيگی، اسے کوئی نہيں بچا سکتا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ يہ اپنے کيسز ختم نہيں کراسکيں گے اور عنقريب جيلوں ميں ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ کے مطابق ان لوگوں کی وجہ سے معيشت تباہ حال ہے اور ملک ڈيفالٹ ہونے کے قريب ہے، ملک کی معاشی تباہی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ معيشت کو بچانے کيلئے جلد اہم اور بڑے فيصلے کرنے ہوں گے۔ 2 ہزار خيرات کی جھوٹی تسلی معيشت کو تباہی سے نہيں بچا سکتی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ روز جمعہ 27 مئی کو قوم سے کیے گئے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دے گی۔ یہ پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے علیحدہ ہوگا۔ اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی اسٹور پر 10 کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں دستیاب ہوگا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، اگلے سال نئی حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گی، حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔
یہ رقم کیسے ملے گی ؟
وزیر خزانہ کے مطابق کم آمدنی والے افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے ملیں گے۔ اس سلسلے میں انہیں ایک فون نمبر دیا جائے گا۔ وہ لوگ اپنا اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں، اگر وہ لوگ شرائط پر پورے اترے تو انہیں رقم دی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9w0QWDZ
via IFTTT
0 تبصرے