Breaking News

header ads

حدیقہ کیانی کا’بوہے باریاں’ایک بار پھر چُرا لیاگیا

حدیقہ کیانی کا شمارپاکستان کے ان معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھرسے بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی، گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی حدیقہ نے اپنے مقبول ترین گانے ‘بوہے باریاں ‘ کی نقالی پرآواز اٹھائی ہے۔

حدیقہ نے بھارتی گلوکارہ کانیکا کپورپر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گانے کی دھن اور شاعری بغیراجازت لیے استعمال کی گئی۔

گلوکارہ نے انسٹااسٹوریزمیں بھارتی گلوکارہ کے گانے اورنتشہیری مہم کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی گلوکار بغیراجازت لیےیہ گانا کاپی کرچکے ہیں،اس کے علاوہ بوہےباریاں کو بغیر کسی قسم کی رائلٹی کے شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا۔

حدیقہ نے پوسٹ میں واضح کیا کہ انہیں گانا چرانے والی کانیکا کپورسے کوئی مسئلہ نہیں لیکن گانا استعمال کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لینی چاہیے کیونکہ ان کے پاس تمام حقوق محفوظ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی گلوکاروں کے گائے ہوئے ‘بوہے باریاں ‘ نے یوٹیوب پر 20 کروڑتک ویوزحاصل کیے لیکن انہیں آج تک اس حوالے سے کسی قسم کی رائلٹی نہیں دی گئی، اور پاکستانی موسیقی چرانے کا سلسلہ جاری وساری ہے۔

گانے کے بول حدیقہ کی والدہ نے لکھے تھے،کئی صارفین نے یو ٹیوب پر کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گانا سب سے پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔

کانیکا کپورکے اس چوری کے گانے کو صرف 2 روزمیں 36 لاکھ 44 ہزارسے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

سال 1999 میں ریلیز کیا جانے والا بوہے باریاں اپنے دور کا مقبول ترین گیت تھا جو آج بھی زبان زدعام ہے، یہ حدیقہ کے البم روشنی میں شامل کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں ایکٹنگ ڈیبیو کے بعد حدیقہ آج کل بلال عباس کے ساتھ ‘دوبارہ’میں نظرآرہی ہیں۔

اس ڈرامے میں حدیقہ کیانی ایک بیوہ (مہرالنساء) کاکرداراداکررہی ہیں، جو اپنے شوہر(نعمان اعجاز) کی موت کے بعد اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کے لیے آزاد ہے۔ ڈرامے کی کہانی مہرالنساء کی سیریل جدوجہد اوراس مخالفت کے گرد گھومتی ہے جس کا اسے اپنے خاندان اور معاشرے دونوں کی جانب سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس ڈرامے کواپنی منفرد کہانی کی بدولت ناقدین اورسامعین کی طرف سے بیحد پذیرائی ملی ہے، اسکرین پربہت سے دقیانوسی تصورات کیخلاف کھڑے ہونے پرڈرامے کی تعریف کی جا رہی ہے جس میں خاص طور پر کم عمر مردوں سے شادی کرنے کا انتخاب کرنے والی خواتین کے بارے میں معاشرے کا ردعمل شامل ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/d2Cxr6y

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے