وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے، ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022

وزیراعظم کا مستعفی ہونے سے انکار، مقابلے کا فیصلہ
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں سما سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دستاویز میں حکومت تبدیل کرنے کی دھمکی دی گئی، بیرون ملک سے پاکستان کو قابل اعتراض خط لکھا گيا، خط ميں حکومت بدلنے کی دھمکی دی گئی، خط پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ميں گفتگو کی گئی، خط کے معاملے پر وزيراعظم آج رات قوم کو اعتماد ميں ليں گے، اپوزيشن ليڈرز کو بھی دعوت دی کہ آکر ثبوت ديکھ ليں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ اپوزیشن کے لوگ ان کیمرہ سیشن میں شریک نہیں ہورہے؟۔
وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ حکومت کیخلاف سازش میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی شامل ہیں، جن کی ملاقاتیں بھارت اور اسرائیل کے لوگوں سے ڈھکی چھپی نہیں، اس سازش میں پاکستان کے میڈیا کے کچھ سینئر لوگ بھی شامل ہیں، اس کی داغ بیل نواز شریف کے اپارٹمنٹ سے ڈالی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں، استعفیٰ کی کسی کو توقع ہے اور نہ ہمیں استعفیٰ دینے کی ضرورت ہے، یہ لڑائی عمران خان کی نہیں، عوام، خودمختاری اور آزاد ملک ہونے کی ہے۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئينی طور پر حکومت کی تبدیلی ميں کوئی حرج نہيں، پاکستان کی حاکمیت پر سودے کو مسترد کردتے ہیں، مير جعفر اور مير صادق سازش ميں مصروف ہيں، پاکستان کی حاکميت، آزادی، وقار، خود مختاری کیلئے کھڑے رہيں گے۔
حماد اظہر
اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقت سمجھتی ہے حکومت جائے تو خارجہ پالیسی تبدیل ہوگی، پاکستان کی خود مختار خارجہ پالیسی کا ذمہ دار وہ عمران خان کو سمجھتے ہیں۔
شیخ رشید احمد
دوسری جانب راول پنڈی میں تقریب سے خطاب میں جب صحافی کی جانب سے فواد چوہدری کی ٹوئٹ سے متعلق پوچھا گیا تو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ جو رات قبر میں لکھی ہے وہ باہر نہیں آسکتی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی سے ڈرتا نہیں ہے۔ وہ لڑتا ہے اور دبنگ لڑتا ہے چوروں کے خلاف۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آخری بال تک چوروں کے خلاف لڑے گا۔
فیصل واؤڈا
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے بھی میڈیا سے گفتگو میں اسی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ فیصل واؤڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عمران خان کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے، انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیراعظم سے کئی بار کہا جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں، لیکن وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔
خوفناک نتائج کا ذکر
قبل ازیں وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران دھمکی آمیز مراسلے کے بارے میں کہا تھا کہ اس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر عمران خان وزیر اعظم رہے تو ‘خوف ناک نتائج’ ہوں گے۔
یہ انکشاف وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کے بعد آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے ساتھ ہی اسے ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
وزیراعظم نے خطاب میں کیا کہا تھا
عمران خان نے اپنے منحرف اراکین سے ایک بار پھر کہا کہ مجھے اب بھی آپ سے امید ہے، ہمیشہ کیلئے آپ پر مہر لگ جائے گی، لوگ آپ کو کبھی بھولیں گے نا معاف کریں گے، لوگ یاد رکھیں گے کہ آپ نے ملک کا سودا کیا، آزاد خارجہ پالیسی والی حکومت کو گرانے کی بیرون ملک سازش کا حصہ بنے، میر جعفر اور میر صادق نے ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنوایا، یہ لوگ موجودہ دور کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، میرا یہ اپنی قوم سے وعدہ ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑیگا، اپنا گھر ہے، خرچہ خود اٹھاتا ہوں، میں نے کوئی فیکٹریاں نہیں بنائیں، نواز شریف نے اتنے عرصے میں 18 فیکٹریاں بنالی تھیں، میرا کوئی رشتہ بھی سیاست میں نہیں، اپنے گھر میں رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ جو غداری ہونے جارہی ہے، ایک ایک غدار کی شکل یاد رکھیں، انہیں کہتا ہوں کہ قوم آپ کو اور آپ کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں معاف نہیں کریگی، کسی خوش فہمی میں نہ رہیں عمران خان چپ کر کے نہیں بیٹھے گا، ساری زندگی مقابلہ کیا ہے، میں وہ نہیں کہ کسی نے پرچی دکھائی اور پارٹی وراثت میں مل گئی یا میرا باپ کوئی بڑا آدمی تھا، مجھے جدوجہد اور مقابلہ کرنا آتا ہے۔
ایبسولوٹلی ناٹ
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر بڑی غلطی کی، میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ امن میں ہیں، جنگ میں نہیں، ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں، ثالث کا کردار ادا کرنا آپ کی ساکھ ہوتی ہے یہ تب ہوتی ہے جب لوگ آپ کی پالیسی کو آزاد سمجھیں، جب لوگ پہلے سے سمجھتے ہیں کہ آپ نے وہی کرنا جو آپ کو حکم آئے، جب آپ ڈرون حملوں میں اپنے لوگوں کے مرنے کی فکر نہیں تو دنیا میں آپ کی کیا ساکھ ہوگی۔
from SAMAA https://ift.tt/9wdAOrZ
via IFTTT


0 تبصرے