محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور شدید گرمی کی نئی لہر کا سلسلہ یکم اپریل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ منگل 29 مارچ کو شہر کا موسم خوشگوار ہے اور سمندری ہواؤں کا راج ہے۔
کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
چيف ميٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے گذشتہ ہفتے اپريل کے آخر ميں ہيٹ ويو کا امکان ظاہر کیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/qW8Vu9E
0 تبصرے