پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
جہانگیر ترین لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جہانگير ترين کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہيں۔ جہانگیر ترین طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق کچھ روز لندن میں آرام کریں گے۔
جہانگیر ترین جلد گروپ کے ارکان سے کانفرنس کال پر بات کریں گے اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جہانگیر ترین مزید پندرہ روز پاکستان نہیں آسکیں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/VxbHkYC
0 تبصرے