جہانگیرترین گروپ سےملاقات کرنےوالےآصف نکئی نےوزیراعظم سےملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کےآج بروز جمعرات دورہ لاہور میں صوبائی وزیرآصف نکئی نے ان سے ملاقات کرنےکی تصدیق کردی ہے۔
آصف نکئی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ایوان وزیراعلیٰ جارہاہوں اورترین گروپ کےبائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتاہوں۔
آصف نکئی نے بھی بتایا کہ 100فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں اور ترین گروپ کے اجلاس میں انہیں سمجھانے کیلئےگیا تھا۔
آصف نکئی نے مزید بتایا کہ ترین گروپ کو سمجھایا تھا کہ وزیراعظم سے بیٹھ کربات کریں،اس وقت ترین گروپ کے رہنماؤں نے اس تجویز سے اتفاق کیا تھا لیکن اب ملاقات کا بائیکاٹ کردیا۔
from SAMAA https://ift.tt/CQWldwR
0 تبصرے