پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخرزمان نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو کسی بھی صورت میں آسان نہیں لے سکتےاورآسٹریلین ٹیم ہر صورت میں بہترین کرکٹ کھیلتی ہے۔
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیٹرفخرزمان نے ویڈیو لنک کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر کامیابی حاصل کریں۔
فخر زمان نے کہا کہ میری فارم اچھی ہے اورکوشش ہو گی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھوں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں پورے پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اورآسٹریلیا کے اہم کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق ضرور پڑے گا۔
فخر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا کو کسی بھی صورت میں آسان نہیں لے سکتےاورآسٹریلین ٹیم ہر صورت میں بہترین کرکٹ کھیلتی ہے۔
اوپننگ بیٹر نے کہا کہ ون ڈے میچز میں رات کے وقت اوس کا اثر کم ہوگا اور قذافی اسٹیڈیم میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بطور کرکٹر مجھے ٹیسٹ کرکٹ دیکھ کرخوشی ہوئی،بابر نے کھلاڑیوں سے یہی بات کی ہے کہ ٹیسٹ سیریزکوبھول کر آگے دیکھیں۔
فخر زمان نے کہا کہ پاکستان کپ کھیل کر ون ڈے کی اچھی پریکٹس ملی ہے اور اب یہ کوشش ہے کہ بڑی اننگ کھیلوں۔
from SAMAA https://ift.tt/UfbR8HC
via IFTTT
0 تبصرے