سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان طلاق کی غیرمصدقہ خبریں کافی دنوں سے سوشل میڈیا پرزیربحث ہیں لیکن اب ایسا لگنے لگا ہے کہ شاید یہ اطلاع درست نہیں۔
اس جوڑی کے مداح کسی صورت انہیں الگ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن تمام ترقیاس آرائیوں یا دعووں کے باوجود تاحال یہ خبرمصدقہ نہیں کی جاسکتی کیونکہ سجل یا احد دونوں کی جانب سے کسی قسم کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ہوسکتا ہے کہ دونوں کے پرستاروں کی دعائیں رنگ لے آئیں کیونکہ احد کی والدہ ثمرہ رضامیرنے بیٹے کی طلاق کی خبرسامنے آنے کے بعد پہلی بار کوئی ردعمل دیا ہے۔
سجل نے انسٹاگرام سے احد کانام ہٹادیا
ثمرہ شروع سے ہی سجل کے علاوہ ان کے بہن بھائی سے بھی کافی قریب رہی ہیں، بیٹے اور بہو میں اختلافات کی خبروں کے بعد اپنے پہلا ردعمل انہوں نے اس جوڑی کے لیے انسٹاگرام فین پیج ‘سہد’ پردیا ہے۔
علیحدگی کے حوالے سے انتہائی افسوس کا اظہارکرنے اور دل شکستہ تبصرے کرنے والے مداحوں کے لیے ثمرہ نے کمنٹ میں لکھا، ‘ آپ کی محبت کا شکریہ ، ان دونوں کے لیے دعا کریں’۔
احد کی والدہ کی جانب سے اس جملے نے مداحوں کو ایک نئی امید دلا دی ہے کہ ہوسکتا ہے طلاق کی خبریں غلط ثابت ہوں اور وہ اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک بار پھر اکٹھا دیکھ سکیں۔
تاہم کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے احد کی والدہ کے اس جملےکو طلاق ہوجانے کے بعد دونوں کے لیے نیک خواہشات کے تناظرمیں بھی لیا ۔
کچھ نے احد کی جانب سے شادی کی تصاویرڈیلیٹ کیے جانے پربھی سوال اٹھایا۔
سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/a7PgrEA
via IFTTT
0 تبصرے