Breaking News

header ads

کراچی:سمندری ہوائیں بند،درجہ حرارت40 ڈگری تک جانےکاامکان

Heat-Wave

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سےدرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بدھ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کی صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغرب کی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور گرم اور خشک ہوا کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

سماء سے بات کرتےہوئے انھوں نے بتایا کہ گرمی کا اسپیل آج سے شروع ہورہا ہے اور3 دن تک گرمی برقرار رہے گی،اس کو شارٹ ہیٹ ویو بھی کہہ سکتے ہیں۔

سردارسرفراز نے بتایا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے اور2 اپریل سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوجائےگی۔

انھوں نے پیشگوئی کی کہ 2 اپریل سے درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوگا۔



from SAMAA https://ift.tt/G2UuiBh
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے