Breaking News

header ads

اپردیر میں ٹریفک حادثہ،10 افراد جاں بحق،13 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں پاتراک کےعلاقے چالال کے مقام پر ہاٸس گاڑی کھاٸی میں گرنے سے 10 افراد جانبحق اور 13  زخمی ہوگئے۔

پیر کی صبح مردان سے کلکوٹ کوہستان جانے والے ہاٸس گاڑی چالال پاتراک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق مسافر گاڑی تیزرفتاری کے باعث ڈراٸیور سے بے قابو ہو کرگہری کھاٸی میں جا گری۔

حادثے میں10 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگٸے۔ ایس ایچ او نوروز خان کے مطابق زخمیوں کوڈی ایچ کیو اور مقامی اسپتال  منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتاٸی جارہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے،4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/pCUoQ9W

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے