Breaking News

header ads

عمران خان مودی شو: کانفیڈنس نہیں اور انگلش بھی خراب ہے

وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے قبل رُوسی ٹی وی آرٹی کو دیے جانے والے انٹرویو میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ براہ راست مباحثےکی خواہش کا اظہارکیا جس پر’پڑوس’ سےجواب آنے سے قبل ہی سوشل میڈٰیا صارفین کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی۔

روسی نشریاتی ادارے کی میزبان اوکسانہ بوئیکو کوانٹرویو کے دوران بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئےعمران خان نے زوردیا کہ بھارت کو ہندوتوا کے بجائے انسانيت پرتوجہ دينی چاہيے،پاکستان کی موجودہ حکومت اقتدارمیں آئی تو سب سے پہلےبھارت سےرابطہ کیا، میں بھارت کوبہتراندازمیں جانتا ہوں، موجودہ بھارت گاندھی اورنہروکا نہیں بلکہ مودی کا ہے۔

میزبان کا کہنا تھا کہ ،’ نریندرمودی آپ کی باتوں سے اتفاق نہیں کریں گے اوراگروہ بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکرناچاہیں تو ہم انہیں بھی نشرکریں گے ‘۔

جس پر وزیراعظم نے ٹی وی پر بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے ساتھ مباحثہ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

فی الحال بھارتی وزیراعظم نے تو اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم ٹوئٹرپر’ عمران خان مودی شو’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جہاں صارفین دل کے پھپھولے پھوڑتے ہوئے دلچسپ ٹویٹس میں بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ‘ بھارتی جانتے ہیں ان کا وزیراعظم بات نہیں کرسکتا، جب سے وزیراعظم بناہے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کانفیڈنس نہیں بیچارے کے پاس اور انگلش بھی خراب ہے’۔

صارف نے’چائے والا’ لکھ کر بھارتی وزیراعظم کے سابقہ کام کوبھی یادکیا۔

بھارتی صارفین کی جانب سے 71 کی جنگ یاد دلانے والوں کیلئے بھی تگڑا جواب حاضر ہے۔

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ‘ٹیلی پراپمٹر’ سے تقاریرپڑھنا بھی زیربحث آیا۔

ابھی نندن کے خودساختہ کارناموں پرفخرکرنے والے بھارتیوں کوبھی خوب حقیقت بتائی گئی۔

وقار ذکاء نے اس خیال کو عظیم قراردیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کو اپنی ٹویٹ میں ٹیگ کیا ۔

صارفین کی دلی خواہش ہے کہ مودی یہ آفر قبول کریں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کی جانب سے ایسی کسی خواہش کااظہارکیا گیاہو،عمران خان اس سے قبل بھی نریندرمودی کو مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی دعوت دیتے آرہے ہیں۔

وزیراعظم آج سے روسی صدر ولادیمیرپوٹن کی دعوت پرماسکو کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں جو گزشتہ 23 سال میں کسی بھی پاکستان رہنما کا پہلا دورہ رُوس ہے۔اس دورے کو موجودہ عالمی وعلاقائی حالات کے تناظرمیں انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/PSl1E5U

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے