
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی نجکاری کیلئے بولی آج بروز پیر کو ہوگی۔
وزارت نجکاری کے اعلامیے کے مطابق سرمایہ کار ایچ ای سی کے شیئرز کی خریداری کیلئے بولی دیں گے اور ایچ ای سی میں حکومت کے 96.6 فیصد شیئرز فروخت کیئے جائیں گے۔
وزیرنجکاری محمد میاں سومرو، چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد تقریب میں شرکت کریں گے۔
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس وزارت صنعت و پیداوار کا ذیلی ادارہ ہے جو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ٹرانسفارمرز تیار کرتا ہے۔
واضح رہے ایچ ای سی کو اگست 2019 میں نجکاری کی ایکٹیو لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور وفاقی کابینہ نے دسمبر 2020 میں ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی تھی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق ایچ ای سی کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ میں پہلے دو بار تبدیلی کی جا چکی ہے، پہلے 12 جنوری اور پھر 19 جنوری 2022 تاریخ مقرر کی گئی تھی اور اب 21 فروری 2022 کو بولی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
from SAMAA https://ift.tt/edLionv


0 تبصرے