Breaking News

header ads

کراچی: دھابیجی سےلاپتہ سیکورٹی گارڈ کا معمہ حل

کراچی کے علاقے بن قاسم میں دھابیجی سے 13 دن سےلاپتہ سیکورٹی گارڈ محمد سلطان کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق محمد سلطان کی لاش جمعہ کی صبح بن قاسم ایف ایف بی ایل سے برآمد کرلی گئی۔

محمد سلطان کو اس کےساتھی سیکورٹی گارڈ نےاپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر سر پر سریہ مارکر قتل کیا اور لاش جنگل میں چھپا دی۔

ایس ایس پی ملیر نےبتایا کہ بن قاسم پولیس نے 2 ملزمان حبدار اور نصیر کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ محمد سلطان کو ذاتی رنجش کےباعث قتل کیا۔ملزم قتل کرکے لاڑکانہ فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کو18 فروری کو مقتول کی گمشدگی کی اطلاع بن قاسم پولیس کو موصول ہوئی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/357p60b

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے