
نیپرا کی جانب سے جنوری کے لیے بجلی 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو جنوری کی فيول پرائس ايڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ جنوری ميں پيشگی فيول لاگت 6 روپے 51 پيسے فی يونٹ تھی جبکہ بجلی کی پيداواری لاگت 12 روپے 61 پيسے فی يونٹ تھی۔
سی پی پی اے کے مطابق ہائی اسپيڈ ڈيزل سے 25 روپے 98 پيسے فی يونٹ، فرنس آئل سے 22 روپے 80 پيسے فی يونٹ، ايل اين جی سے 16 روپے 70 پيسے فی يونٹ، درآمدی کوئلے سے 14 روپے 10 پيسے فی یونٹ مہنگی پيدا کی گئی ہے۔
نيپرا سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے سے متعلق سماعت 28 فروری کو کرے گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے 12 فروری کو دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 9 پہسے مہنگی تھی جس کا اطلاق فروری کے بل میں ہوگا اور اس سے صارفین پر 30 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ دسمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.63 روپے فی یونٹ جبکہ پیشگی پیداواری لاگت 5.53 روپے فی یونٹ تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/WrIwXpg
via IFTTT


0 تبصرے