Breaking News

header ads

آفریدی کی جگہ حسان خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےاسکواڈ میں شامل

 گلیڈی ایٹرز نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اپنا آخری پی ایس ایل کھیلنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کوویڈ-19 کا شکار ہونے کے سبب پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہیں۔

حسان خان ان 15 ریزریو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، لہٰذا انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔

پی ایس ایل7 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دیدی ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/RYNv0CEdK

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے