Breaking News

header ads

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔توشہ خانہ دیکھ بھال، انتظام اورانصرام بل 2023 ایوان میں پیش کردیا گیا۔

سینٹ اجلاس میں توشہ خانہ سے متعلق جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے بل پیش کیا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کےحوالے سے کوئی قانون موجود نہیں۔

بشریٰ بی بی نے بھی توشہ خانہ سے متعلق نیب تحقیقات کو چیلنج کردیا

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 سال کا جو توشہ خانہ ریکارڈ پیش کیا اس میں بندر بانٹ ہے میرے بل کے مطابق کوئی بھی ان کو بیچ نہیں سکتا۔

سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کےتحائف کی کتنی ادائیگی کی؟

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے بھی اسی قسم کا بل پہلے ہی متعارف کروا رکھا ہے،وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا بہرہ مند تنگی کا بل کمیٹی میں پہلے ہی موجود ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2RT4kvf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے