مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جاوید لطیف اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کےخطیب ارشادالرحمن کی مدعیت ميں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ عمران خان کيخلاف مذہبی حوالے سےعوام کواشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاون میں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف ATA 9/11X3 کے تحت مقدہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرداخلہ پنجاب نے اپنی ٹویٹر میں ایف آئی آر کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/pJuZic4