سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والد مہدی علی کاظمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کردی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ اہئی کورٹ کے روبرو کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی عمرتقریباً 17 سال ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کی دستاویزات کےمطابق عمر14سال ہے۔ جس پر فاضل جج نے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ میں جاکر دکھائیں۔ یہاں بازیابی کا کیس تھا جوختم ہوگیا۔

دعا زہرا کا والدین سے ملنے سے مسلسل انکار

سماعت مکمل ہونے کے بعد جسٹس جنید غفار نے دعا زہرا سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنے والدین سے ملنا چاہتی ہے۔ دعا نے دوبارہ انکار کردیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

دعا کے انکار کے باوجود عدالت نے والدین سے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت کردی ۔

فاضل عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VjuFA3J
via IFTTT